30 جولائی 2014 - 14:34
پاکستانی چیک پوسٹون پر حملے کی کوشش ناکام

پاکستانی میڈیا کے مطابق افغانستان سے آنے والے مبینہ دہشتگردوں نے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملئے کئے تاہم فوج نے ان حملوں کو ناکام بنادیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فوجی حکام کا  کہنا ہےکہ منگل کی رات کو افغانستان سے آنے والےدسیوں دہشتگردوں نے لوير دیر اور پرپامان نیز انکلسار کے علاقوں میں پاکستانی فوج کے چیک پوسٹوں پرحملہ کردیا تھا تاہم فوج نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا اور چھے دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فوج کی جوابی کاروائي میں نو دہشتگرد زخمی ہوگئے۔ ادھر پاکستان کی دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہاہےکہ پاکستان نے افغانستان سے ہونے والے اس دہشتگردانہ حملے پر کابل سے شدید احتجاج کیا ہے۔ تسنیم اسلام نے کہا کہ افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے ان سے شدید احتجاج کیا گيا کہ وہ سرحد پار سے ہونے والے دہشتگردوں کے ان حملوں کو روکنے کے لئے موثر اقدام کریں۔ تسنیم اسلم نے کہا ہےکہ پاکستان اس معاملے کو افغاں حکام کے اعلی سطح پر اٹھائے گا تاکہ پاکستان افغانستان سرحد پر سکیورٹی مزید بہتر بنائي جاسکے۔ واضح رہے بعض صحافتی حلقوں کاکہنا ہےکہ پاکستان اب ان عناصر کو دہشتگرد کھ رہا جنہوں نے ایک زمانے میں پاکستانی سرزمیں پر ایک انتھا پسند مکتب فکر کے دینی مدرسوں میں ٹریننگ پائي تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲